نیشنل

ممبئی ایئرپورٹ پر 45 کروڑ روپے مالیت کی منشیات، سونا اور ہیرے ضبط۔ 12 افراد گرفتار

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے 45 کروڑ روپے مالیت کی گانجہ  سونا اور ہیرے ضبط کرلیے۔

 

مختلف مقدمات میں تقریباً 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔کسٹمز حکام کے مطابق ماہِ دسمبر کی 3 سے 10 تاریخ کے دوران لگاتار کئی آپریشن کئے۔ ان کارروائیوں میں پہلے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 37.26 کروڑ روپے مالیت کا گانجہ برآمد ہوا۔

 

یہ منشیات املی کے پیسٹ میں چھپا کر لائی گئی تھیں۔ بتایا گیا کہ یہ تمام افراد بنکاک سے مختلف پروازوں کے ذریعہ ممبئی پہنچے تھے۔

 

اسی سلسلے میں ایک اور آپریشن کے دوران بنکاک سے آنے والے مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 6 کروڑ روپے مالیت کا گانجہ ضبط کیا گیا۔

 

مزید کارروائی میں چار مسافروں سے 1.51 کروڑ روپے مالیت کا سونا جبکہ ایک اور مسافر سے 87 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے بھی برآمد کیے گئے۔ تمام ملزمین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button