نیشنل
پولیس کی موجودگی میں شرابی ضبط شدہ شراب کی بوتلیں لےکر بھاگنے لگے۔ آندھراپردیش کے گنٹور میں عجیب و غریب واقعہ

گنٹور:پولیس کی جانب سے ضبط شدہ شراب کو تلف کیا جاتا ہے ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے عجیب و غریب واقعہ میں شرابیوں نے تلف کی جانے والی شراب کی بوتلیں لوٹ لیں۔
یہ واقعہ گنٹور ضلع کے ایٹکور روڈ ڈمپنگ یارڈ کے پاس پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے50 لاکھ روپئے کی شراب تلف کی جارہی تھی۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی شرابیوں کا ہجوم وہاں پہنچ گیا اور پولیس کی موجودگی میں شراب کی بوتلیں اٹھا اٹھا کر بھاگنے لگے، پولیس نے ہلکی سی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں وہاں سے بھگا دیا۔
وہاں موجود کسی شخص نے اس منظر کی سیل فون میں ویڈیو گرافی کرلی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔