نیشنل
آندھراپردیش میں اسکولس کو دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان

حیدرآباد ۔آندھرا پردیش میں اسکولس کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات دی جائیں گی اس بات کا اعلان نارا لوکیش نے کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہینے کی 22 تاریخ سے دسہرہ کی چھٹیاں دینے کی اساتذہ نے درخواست کی تھی۔ اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔
اس بارے میں انہوں نے ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی اطلاع دی ہے۔



