انٹر نیشنل

ہندوستان، پاکستان سمیت 4 ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی ۔ ہندوستان سمیت چار ممالک میں ایک ہی دن میں تین گھنٹوں کے اندر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہندوستان، نیپال، تبت اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں یہ جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ہندوستان کے دارالحکومت پٹنہ میں رات 2:35 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد نیپال کے بگمتی صوبے میں بھی اسی وقت زلزلے کے جھٹکے آئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز نیپال کے بگمتی صوبے میں تھا، جو بہار کے مظفر پور سے تقریباً 189 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

 

اسی دوران جمعہ کی رات 2:48 بجے تبت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز زمین کی 70 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ اگرچہ ان تمام علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button