نیشنل

جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں زلزلے کے جھٹکے

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کی صبح 4.9 اور 4.8 کی شدت کے دو مسلسل جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 

رچرڈ اسکیل پر 4.9 شدت کا پہلا زلزلہ صبح 6:45 کے قریب آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا کہ دوسرا جھٹکا 4.8 شدت کا ریکارڈ کیا گیا اور یہ تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

 

جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔بعض مکانات کی دیواروں پر داراڈیں پڑ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button