نیشنل
دہلی میں زلزلہ

نئی دہلی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صبح 6 بجے ہریانہ کے فرید آباد میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا اثر دہلی تک محسوس ہوا۔ فوری طور پر کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی کے مطابق، زلزلے کا مرکز زمین کے اندر 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی طرح پیر کی رات 11:30 بجے انڈمان سمندر میں بھی زلزلہ آیا، جس کی شدت 4.4 درج کی گئی۔
زلزلے کا مرکز زمین کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔