نیشنل
کولکتہ میں زلزلہ

مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں جمعہ کی دوپہر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جمعہ کی صبح بنگلہ دیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے اثرات کے باعث کولکتہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس صورتحال میں لوگ
دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل کر بھاگنے لگے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں چند سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 درج کی گئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر سے تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ فوری طور پر کسی بھی طرح کے جانی یا بھاری مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



