بریکنگ نیوز۔حیدرآباد سمیت تلنگانہ اور آندھراپردیش میں زلزلےکے جھٹکے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آج زلزلے کے ہلکے سے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چہارشنبہ کی صبح 7 بج کر 27 منٹ پر کچھ دیر کے لیے زمین ہلنے لگی تھی جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں اور اپارٹمنٹس سے باہر نکل آئے۔
تلنگانہ کے ضلع مولوگ میڈارم میں زلزلے کے مرکز کی نشاندہی کی گئی ہے، اس کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر 5.80 پر درج کی گئی۔ حیدرآباد میں سی ایس آئی ار این جی ار آئی کے سائنس دانوں نے یہ بات بتائی۔ اسی طرح آندھرا پردیش کے وجےواڑا ،وشاکھا پٹنم ،جگیا پیٹ، نندی گامہ ایلور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے متحدہ ضلع کھمم ،رنگا ریڈی، ورنگل، کریم نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی وجہ سے کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ لوگ خوف میں دیکھے گئے۔
حیدرآباد کے کئی علاقوں سے بھی اسی طرح کے شکایات وصول ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی افراد نے ویڈیوز بھی شیئر کئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھروں میں رکھا سامان ہل رہا ہے۔