نیشنل

اداکار پرکاش راج کو ای ڈی کی نوٹس

نئی دہلی _ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سینئر اداکار پرکاش راج کو منی لانڈرنگ کیس میں  نوٹس جاری کیا ہے  نوٹس میں ای ڈی نے 100 کروڑ روپے کی پونزی اسکیم سے متعلق معاملے میں تحقیقات کے لیے آنے کا حکم دیا۔ 20 نومبر کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے دفعات کے تحت، تروچیراپلی میں واقع پرناو جیولرس کی شراکت دار فرم کی جائیدادوں کی تحقیقات کی گئیں۔ اس کیس کے سلسلے میں اداکار کو سمن جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرکاش راج کو پرناو جیولر کی طرف سے بنائی گئی بوگس گولڈ انویسٹمنٹ اسکیم کی وسیع تر تحقیقات کے حصے کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔ فی الحال، پرکاش راج کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے ہوئے ہیں۔ جنھوں نے بوگس گولڈ اسکیم کی کمپنی کے لئے تشہیر کی تھی جس پر لوگوں نے 100 کروڑ روپے سرمایہ لگایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button