نیشنل
عید الفطر مبارک۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کا پیغام

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی نے مرمو عید الفطر کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکبادپیش کی۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو خاص طور پر بھارت اور بیرون ملک مقیم مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کے بعد منایا جانے والا یہ تہوار ضبط نفس غریبوں کے لیے خیرات اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ یہ محبت، بھائی چارے، امن اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیتا ہے۔یہ تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں تمام افراد کی بھلائی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
اس موقع پر ہم ضرورت مندوں کی مدد کرنے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم کریں۔



