نیشنل

صدر جمہوریہ ہند کی مسلمانوں کو عیدالضحیٰ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

 

صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”عید الاضحیٰ کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

 

یہ تہوار قربانی، عقیدے اور انسانی اقدار کی علامت ہے۔ یہ معاشرے میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا پیغام پھیلاتا ہے۔

 

آئیے ہم اپنی زندگی میں بے لوثی اور لگن کی اقدار کو اپنا کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔“

متعلقہ خبریں

Back to top button