تلنگانہ
تلنگانہ میں ٹیٹ TET کا شیڈول جاری

حیدرآباد۔تلنگانہ میں ٹیچرس ایلی جیبلٹی ٹیٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔15 جون سے 30 جون تک ٹیٹ امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیمات کے حکام نے یہ بات بتائی۔ بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات سے متعلق مکمل تفصیلات 15 اپریل سے سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے سال میں دو مرتبہ جون اور دسمبر میں ٹیٹ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بات کا اعلان گزشتہ سال جولائی میں کیا گیا تھا اسی کے حصہ کے طور پر گزشتہ سال دسمبر میں ٹیٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور اس سال جنوری میں امتحانات منعقد کیے گئے۔ جنوری میں
منعقدہ ٹیٹ امتحان میں 2 لاکھ 75 ہزار امیدواروں نے درخواست داخل کی تھی اور امتحان میں 2 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔