نیشنل
لفٹ ٹوٹ گئی 4 ہلاک 6 زخمی

نئی دہلی: ریاست چھتیس گڑھ کے شَکتی ضلع میں منگل کی رات ایک برقی کے پلانٹ میں پیش آئے المناک حادثے میں چار مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزدور کام ختم کرنے کے بعد لفٹ
کے ذریعے نیچے آ رہے تھے کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کرگر گئی۔ حادثے کے وقت لفٹ میں جملہ 10 افراد سوار تھے۔ ان میں سے چار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ باقی چھ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ لفٹ گرنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔