نیشنل

نامور صنعتکار رتن ٹاٹا انتقال کر گئے

ممبئی _ 10 اکتوبر ( اردولیکس) ٹاٹا سنز کے چیئرمین رتن ٹاٹا چہارشنبہ کی رات 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ٹاٹا گروپ کی جانب سے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ سابق چیئرمین کا انتقال ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے۔

 

ٹاٹا سنز کے ذمہ دار این چندر شیکرن نے ایک بیان میں کہا، "یہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم مسٹر رتن نوول ٹاٹا کو الوداع کہتے ہیں، جو ایک غیر معمولی رہنما تھے، جن کی بے شمار خدمات نے نہ صرف ٹاٹا گروپ بلکہ ہماری قوم کی بنیاد کو بھی تشکیل دیا۔”

 

86 سالہ صنعت کار نے اسی ہفتے کے آغاز میں عوام کو یقین دلایا تھا کہ ان کا اسپتال میں قیام ان کی عمر اور متعلقہ صحت کے مسائل کی وجہ سے ایک معمولی طبی معائنہ کا حصہ ہے۔ تاہم، چہارشنبہ کے روز ان کی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، جس سے ان کی حالت تشویشناک ہو  گئی۔ جس کے باعث ان کی موت ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button