نیشنل

دہلی میں انکاونٹر بد نام زمانہ بہار کی جرائم پیشہ ٹولی کے 4 ارکان کی موت

نئی دہلی: دہلی کے روہنی علاقے میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے دہلی پولیس اور بہار پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بہار کے چار خطرناک جرائم پیشہ افراد انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے۔ یہ سب "سگما گینگ” کے رکن تھے جو مبینہ طور پر آنے

 

 

والے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق انکاونٹر میں رنجن پاٹھک، بملیش مہتو عرف بملیش ساہنی، منیش پاٹھک اور امن ٹھاکر مارے گئے۔ یہ چاروں بہار کے سیتامڑھی

 

 

ضلع کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ بہار میں متعدد قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں واردات کے ملزم اور مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ بہار میں برہماشری سینا کے ضلعی سربراہ گنیش شرما، مدن شرما اور آدتیہ

 

 

سنگھ کے قتل میں بھی ملوث تھی۔پولیس نے انکشاف کیا کہ خفیہ اطلاع کے بعد کہ یہ گینگ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل کسی بڑی مجرمانہ کارروائی کی تیاری کر رہی ہے دہلی کرائم برانچ اور بہار پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے روہنی

 

 

علاقے میں جال بچھایا۔ حکام کے مطابق "جب پولیس نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں چند منٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ چاروں

 

 

ملزمین گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ڈاکٹر بی ایس اے اسپتال روہنی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔”کرائم برانچ کے ڈی سی پی سنجیو یادو نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا "دہلی میں

 

 

رنجن پاٹھک–منیش پاٹھک گینگ کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر دہلی پولیس کرائم برانچ اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے روہنی میں کارروائی کی۔ فائرنگ کے دوران چاروں

 

 

مجرموں کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ گینگ بہار میں کئی سنگین جرائم میں مطلوب تھی۔”

 

متعلقہ خبریں

Back to top button