نیشنل
ہیرا گروپس کے دفاتر اور نوہیرا شیخ کے مکان پر ایک بار پھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دھاوے

نئی دہلی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیرا گروپس کے معاملے میں تحقیقات میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ آج صبح سے حیدرآباد، تروپتی اور وشا کھا پٹنم میں ایک ہی وقت میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حکام نے چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع نوہیرا شیخ کے دفتر اور مکان کے علاوہ کمپنی کے ڈائرکٹرس، سی ای اوز کے مکانات پر بھی دھاوے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سابق میں درج کیس کی بنا پر ہی ای ڈی کی جانب سے آج کی کاروائی کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اسکیم کے نام سے ہزاروں کروڑ ڈیپازٹ وصول کرتے ہوئے دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت ہیرا گروپ آف کمپنیز ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کے
خلاف تاحال ملک کے کئی مقامات پر مقدمات درج بتائے گئے ہیں۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ابھی تک 380 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کو اٹیچ کیا ہے۔