ناگپور امیونیشن فیکٹری میں زور دار دھماکہ 17 ہلاک 18 زخمی

ممبئی: مہاراشٹر اکے ناگپور ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ۔ کٹول کے علاقے میں ایس بی ایل انرجی لمیٹڈ کے دھماکہ خیز مواد بنانے والے پلانٹ میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 17 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں اور 18 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔
دھماکے سے عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹلس میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے ناگپور دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فوت ہونے والوں کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مہلوکین کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کو 50،000 روپے کی مالی امداد کی جائے گی۔
اور دنیا میں ہماری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ طاقت نہیں، بلکہ عزم کے پردے میں لپٹی ہوئی لاپرواہی ہے۔



