نیشنل

دہلی کے روہنی علاقے میں دھماکے سے سنسنی

دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بار پھر بم دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ جمعرات کی صبح روہنی علاقے کے پرشانت وہار میں واقع پی وی آر ملٹی پلیکس کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگ اس واقعے کے بعد شدید خوف و بےچینی میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

 

دہلی پولیس کے مطابق، اس واقعہ میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ فی الحال، علاقے میں سخت تلاشی مہم جاری ہے۔ دھماکے کی جگہ پر سفید رنگ کا پاوڈر پایا گیا، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ کم شدت کا بم دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔

 

یاد رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل اسی علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کے سامنے بھی دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے کی شدت سے علاقے میں گھنا دھواں پھیل گیا تھا، اسکول کی دیوار گر گئی تھی، اور قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اُس وقت بھی موقع سے سفید پاوڈر برآمد ہوا تھا، جسے لیب بھیجا گیا تھا۔

 

اس سے پہلے کے دھماکے کے پیچھے خالصتانی گروپ کا ہاتھ ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ خالصتانی حمایتی گروپ ‘جسٹس لیگ انڈیا’ نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حالیہ دھماکہ بھی پچھلے واقعے جیسا ہونے کی وجہ سے تشویش پیدا کر رہا ہے۔

 

تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں دھماکوں کے آپس میں جڑے ہونے کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button