تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے دو اضلاع بھدرادری کتہ گوڑم اور محبوب آباد کے کلکٹریٹ کا افتتاح کیا

کھمم _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آج دو اضلاع بھدرادری کتہ گوڑم اور محبوب آباد کا دورہ کرتے ہوئے دونوں اضلاع کے  جدید کلکٹریٹ عمارت کا افتتاح کیا۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو آج صبح کتہ گوڑم پہنچنے پر کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کتہ گوڑم رکن اسمبلی ونما ونکٹیشورلو کھمم رکن پارلیمنٹ و فلور لیڈر بی آر ایس پارٹی پارلمنٹ کتہ گوڑم ضلع کلکٹر انودیپ نے والہانہ استقبال کیا کے سی آر کو کتہ گوڑم پولیس کی جانب سے  سلامی دی  گئی بعد ازاں کے سی آر نے کتہ گوڑم میں جدید تعمیر شدہ کلکٹریٹ آفس عمارت کا افتتاح انجام دیا واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کتہ گوڑم جدید عمارت کی تعمیر 53 کروڑ روپے کے بجٹ سے مکمل کی گئی یہ وسیع وعریض جدید کلکٹر عمارت میں سرکار سے مربوط تمام دفاتر اسی عمارت میں شامل رہے گے

 

اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران جب میں نے مرن برت کیا تھا تب متحدہ کھمم ضلع کے عوام نے میرا بھر پور تعاون کیا جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا میں نے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں قومی سیاست میں جو تبدیل کرنے کا مقصد ملک میں فرقہ پرستی بے روزگاری کو ختم کرتے ہوئے کسانوں کی فلاح و بہبود اولین مقصد قرار دیا کے سی آر نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی وعدہ نہیں کرتی بلکہ وعدوں کی تکمیل کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہے مستقل میں تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملک بھر میں انتخابات میں حصہ لینے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع کو ایک انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ کے 18 تاریخ کو کھمم کے سرزمین پر ہی بی آر ایس پارٹی کا پہلا بھاری عظیم الشان جلسہ عام رکھا گیا جس میں تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ ملک کے قد آور سیاسی قائدین شرکت کررہے ہیں کے سی آر نے مزید کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں سیاسی قائدین کی نہیں بلکہ عوام کی فتح ہونا چاہیے جدید کلکٹریٹ عمارت کے افتتاح کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے کتہ گوڑم ضلع کلکٹر انودیپ کو ان کی نشت پر بٹھا یا

متعلقہ خبریں

Back to top button