انٹر نیشنل

ہندوستانی وزیرخارجہ کا آج سے تین روزہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے سعودی عرب کا تین دن کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ بھارت کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے تین دن کے دورے کے دوران ڈاکٹر شنکر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ سیاسی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی تعاون سے متعلق کمیٹی کی پہلی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں وزراءباہمی تعلقات کے تمام پہلووں کا بھی جامع طور پر جائزہ لیں گے۔ گزشتہ چند برس میں بھارت سعودی تعلقات خاطر خواہ طور پر مستحکم ہوئے ہیں جن میں سیاسی ، سلامتی توانائی ، تجارت، سرمایہ کاری ، صحت، خوراک کی یقینی فراہمی، ثقافت اور دفاعی شعبے کے تعلقات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button