نیشنل
آندھرا پردیش میں جعلی نوٹوں کی تیاری کا انکشاف

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش وشاکھاپٹنم میں جعلی نوٹوں کی تیاری کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقامی ایم وی پی کالونی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو جعلی نوٹ تیار کر رہا تھا۔ گرفتار
شخص کی شناخت مدھیہ پردیشکے رہنے والے شری رام عرف گپتاکے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس کے قبضے سے پرنٹر، لیپ ٹاپ اور نوٹ تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا کاغذ برآمد کر لیا ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم
چھ ماہ سے ایم وی پی کالونی میں کرایے کے مکان میں مقیم تھا۔پولیس کے مطابق گپتا کے خلاف اندور اور ممبئی میں بھی مقدمات درج ہیں۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ پانچ سال قبل
بھی جعلی نوٹوں کے ایک کیس میں جیل جا چکا ہے۔



