نیشنل

بریکنگ نیوز۔ مشہور شخصیت بابا صدیقی فائرنگ میں ہلاک

ممبئی ۔ این سی پی لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق ریاستی وزیر بابا صدیق کا ہفتہ کی شام اس وقت انتقال ہو گیا جب تین حملہ آوروں نے ان پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ باندرہ ایسٹ میں اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر موجود تھے۔این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر ہفتہ کی رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی اور ان کا انتقال ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ان پر تین گولیاں چلائی گئیں۔

 

بابا صدیقی نے اپنی جوانی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن فروری میں انہوں نے اپنی 48 سالہ سیاسی وابستگی ختم کر کے اجیت پوار کی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔کانگریس چھوڑنے کے بعد انہوں نے کہا تھا "میری حالت کانگریس میں اس مصالحے کی طرح تھی جو کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی ممبئی کے باندرہ (مشرقی) سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں

 

ذیشان کو اگست میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے کانگریس سے نکال دیا گیا تھا۔ بابا صدیقی پر فائرنگ کا یہ واقعہ ان واقعات کے چند ماہ بعد پیش آیا ہے جب اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی۔یہ سیاستدان اپنی شاندار افطار پارٹیوں کے لیے مشہور تھے جن میں شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے نامور بالی وڈ ستارے شرکت کیا کرتے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button