نیشنل

جموں پر پاکستانی حملے کے بعد فلم اداکار انوپم کھیر کا ٹویٹ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے رشتے کے بھائی سنیل کھیر نے جموں میں اپنے گھر سے ایک ویڈیو بھیجی۔

 

انوپم کھیر نے بتایا کہ ویڈیو دیکھنے کے فوراً بعد انہوں نے فون کر کے اپنے بھائی سے حال دریافت کیا کہ آیا وہ اور ان کا خاندان خیریت سے ہیں یا نہیں؟انوپم کھیر کے مطابق "میرے پوچھنے پر سنیل تھوڑا سا فخر سے ہنسے اور کہا.. "بھیا! ہم بھارت میں ہیں! ہم ہندوستانی ہیں۔

 

ہماری حفاظت بھارتی فوج اور ماتا ویشنو دیوی کر رہی ہیں۔ آپ فکر نہ کریں۔ ویسے بھی ہم کوئی میزائل زمین پر گرنے نہیں دے رہے۔ جے ماتا دی! بھارت ماتا کی جے!”

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button