نیشنل

حیدرآباد میں کنڑ فلم اداکارہ کی خودکشی

حیدرآباد: جنوبی ہند کی ایک اداکارہ شوبیتا شوانا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ 32 سالہ شوبیتا معروف کنڑ اداکارہ تھیں جو کہ فلم اور سیریلس دونوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

اداکارہ حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، ان کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ،پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ شوبیتا کا تعلق ریاست کرناٹک سے تھا تاہم وہ شادی کے بعد گزشتہ دو سال سے حیدرآباد میں رہائش پذیر تھیں۔

 

اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button