نیشنل

فلم ” ڈان ” کے ڈائرکٹر چل بسے

ممبئی: سال 1978 کی مشہور فلم ‘ڈان’ کے ہدایت کار چندرہ بروٹ اتوار کے روز 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ دیپا بروٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کی اور بتایا کہ

 

 

"وہ گزشتہ سات سال سے پھیپھڑوں کی بیماری ‘پلمونری فائبروسِس’ کا شکار تھے۔”چندرہ بروٹ کا علاج ڈاکٹر منیش شیٹی کی زیر نگرانی گرو نانک اسپتال میں جاری تھا۔ اس سے قبل انہیں جسلوک اسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا۔چندرہ بروٹ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے تھے جو 1930 کی دہائی میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث

 

جنوبی افریقہ کے شہر دارالسلام منتقل ہو گیا تھا۔ فلم سازی میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے تنزانیہ میں بارکلے بینک میں ملازمت کی۔انہوں نے منوج کمار کے ساتھ کئی فلموں میں بطور اسسٹنٹ کام کیا، جن میں ‘پورب اور پچھم’ بھی شامل ہے، اس کے بعد انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘ڈان’ سے بطور ہدایت کار اپنی شروعات کی۔ فلم ‘ڈان’ کی ہدایت کاری کا فیصلہ

 

چندرہ بروٹ نے اپنے قریبی دوست اور سینماٹوگرافرپروڈیوسر نریمان ایرانی کی مدد کے لیے کیا تھا اور یہ فیصلہ آج بھی بالی ووڈ کی تاریخ میں یادگار مانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button