نیشنل

مہاکمبھ میلہ میں پھر لگی آگ

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلہ میں ایک بار پھر بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس آگ نے کئی ٹینٹس کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس وقت یہ حادثہ پیش اس وقت ٹینٹس میں کوئی بھکت موجود نہیں تھے اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ آتشزدگی کا تازہ واقعہ مہاکمبھ میلہ کے سیکٹر 8 میں پیش آیا۔

 

آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی مشقتوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ مہاکمبھ میلہ میں 2 روز قبل بھی آگ لگی تھی۔ اس وقت مہاکمبھ سیکٹر 18 اور 19 کے درمیان والے علاقہ میں کئی پنڈال آگ کی نذر ہو گئے تھے۔ اس حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی لیکن تازہ واقعہ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ تازہ آتشزدگی واقعہ ’کلپ واسیوں‘ کے ذریعہ خالی کیے گئے ٹینٹس میں پیش آیا۔ یہ آگ بہت خوفناک تھی اور تیزی کے ساتھ پھیل بھی رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ ا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button