نیشنل

بریکنگ نیوز: تلنگانہ ایکسپریس کی بوگی میں لگی آگ۔ ریاست مہاراشٹر ا میں واقعہ۔ مسافرین میں خوف کی لہر۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد:تلنگانہ ایکسپریس ایک بہت بڑے حادثے سے محفوظ رہ گئی۔ ریاست مہاراشٹرا میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ٹرین کی ایس 2 بوگی میں اچانک اگ لگ گئی جس کے ساتھ ہی مسافرین خوفزدہ ہو گئے۔

 

 

چوکس ملازمین نے ریل کو ناگپور کے قریب ریاست مہاراشٹر میں روک دیا اور مسافرین ٹرین سے اتر گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے مقام واقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

 

 

حکام کے مطابق مسافرین محفوظ ہیں اور آگ لگنے کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آگ کیسے لگی۔ یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ حالیہ دنوں میں فلک نما ایکسپریس کی بعض بوگیوں میں اگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تازہ طور پر اسی طرح کا ایک اور واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button