نیشنل

کانگریس لیڈر و سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کا انتقال

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کی رات انتقال ہوگیا۔اس کی عمر 93 سال تھی نٹور سنگھ نے گروگرام کے میدانتا ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات کل 12 اگست دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ گھر والوں نے بتایا کہ خرابی صحت کی وجہ سے انہیں گزشتہ ہفتے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا۔نٹور سنگھ ایک آئی ایف ایس عہدیدار تھے انہوں نے اپنا کیریئر ڈپلومیٹ کے طور پر شروع کیا، 1953 میں انڈین فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی سفارتی خدمات میں چین، امریکہ، پاکستان اور برطانیہ میں اہم پوسٹنگ شامل تھی۔ انہوں نے ناوابستہ سربراہی اجلاس کے سیکرٹری جنرل اور 1983 میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے چیف کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی اہم کردار ادا کیا۔

 

1984 میں نٹور سنگھ نے سفارت کاری سے سبکدوش ہو گئے اور عملی سیاست میں داخل ہونے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور لوک سبھا میں بھرت پور حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے 1989 تک مرکزی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2004 میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں وزیر خارجہ مقرر ہوئے

متعلقہ خبریں

Back to top button