نیشنل

حادثہ کا شکار طیارہ میں گجرات کے سابق چیف منسٹر بھی سوار تھے !

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، گجرات کے سابق چیف منسٹر وجے روپانی ان مسافروں میں شامل تھے جو جمعرات کی دوپہر احمدآباد ایئرپورٹ کے قریب ایک رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار تھے۔

 

انڈیا ٹوڈے ڈاٹ اِن کی ایک رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ وجے روپانی ایئر انڈیا کی اُس پرواز میں موجود تھے جو لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تاہم، فی الحال وجے روپانی کے طیارے میں موجود ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ AI171 نمبر کی اس ایئر انڈیا پرواز میں 242 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں کئی عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button