نیشنل

کرناٹک کے سابق چیف منسٹریدی یوراپا کا ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکارہونے سے محفوظ: ویڈیو دیکھیں

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے سابق چیف منسٹرو بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل بی ایس یدی یورپا پیر کو گلبرگہ کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔ اس دوران جہاں ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرنا تھا وہاں اتنا کچرا تھا کہ لینڈنگ کے وقت سارا کچرا ہوا میں ادھر ادھر اڑنے لگا جس کی وجہ سے کوئی حادثہ ہو سکتا تھا تاہم بعد میں ہیلی کاپٹرنے محفوظ لینڈنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق جب بی ایس یدی یورپا کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر اتر رہا تھا تو وہاں کچرا اورپلاسٹک کے کاورس ہوا میں اڑنے لگے۔

جیسے ہی پائلٹ نے ملبہ دیکھا اس نے دوبارہ ہیلی کاپٹر کو اڑا لیا اس کے بعد کچرا ہٹایا گیا اور پھر ہیلی کاپٹر لینڈ کر سکا۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے شیموگا ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں بی ایس یدیورپا کی تعریف کی تھی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی بی ایس یدی یورپا کے چہرے کو سامنے رکھ کر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ بی ایس یدی یورپا بھی کافی سرگرم نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button