نیشنل

القاعدہ کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں 4 نوجوان گرفتار – گجرات پولیس کی کارروائی

گجرات انسداد دہشت گردی اسکواڈ  نے القاعدہ برصغیر  سے وابستہ چار مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ ایک ایک دہلی اور نوئیڈا سے تعلق رکھتا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، یہ چاروں افراد القاعدہ کے دہشت گرد ماڈیول سے طویل عرصے سے منسلک تھے اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز اور مشتبہ ایپلی کیشنز کے ذریعے لوگوں کو القاعدہ کی دہشت گرد تنظیم سے جوڑنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 

گجرات اے ٹی ایس حکام کے مطابق، گرفتار شدگان نہ صرف شدت پسند سوچ رکھتے تھے بلکہ دہشت گردانہ نظریات کو بھی فروغ دے رہے تھے۔ ان کے قبضے سے کچھ سوشیل میڈیا ہینڈلس اور چیٹس بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔

 

اے ٹی ایس کی سائبر ٹیم نے اس معاملے کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمین ایسے ایپ استعمال کر رہے تھے جن میں پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں، تاکہ ان کے رابطوں اور منصوبوں کا سراغ نہ لگ سکے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تفصیلات جلد پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button