نیشنل

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی

حیدرآباد ۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ آسمان کو چھونے والی یہ قیمتیں مسلسل تین دنوں سے تیزی سے کم ہو رہی ہیں جس پر خریدار خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

خاص بات یہ ہے کہ چند دنوں میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہونے والا ہے ایسے وقت میں سونے کی قیمتوں میں کمی راحت کا سبب سمجھیں جارہی ہے۔پیر کے روز 24 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام پر ایک دم 9,050 روپے کم ہو کر 1,51,530 روپے ہو گئی۔22 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام پر گھٹ کر 1,38,900 روپے ہو گئی۔

 

18 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام پر 6,790 روپے کم ہو کر 1,13,650 روپے تک آ گئی۔30 جنوری سے آج تک 24 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام پر جملہ 27,320 روپے کم ہوئی ہے جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام پر تقریباً 25,050 روپے کی گراوٹ آئی ہے۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بھی تیزی سے گر رہی ہیں۔ 29 جنوری کو ایک کلو چاندی کی قیمت تقریباً 4,25,000 روپے تھی لیکن اچانک مارکیٹ میں زبردست مندی آ گئی۔ سرمایہ کاروں کے منافع نکال لینے کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتیں اچانک نیچے آ گئیں۔

 

آج ایک کلو چاندی کی قیمت میں سیدھے 20,000 روپے کی کمی ہوئی ہے اور موجودہ قیمت تقریباً 3,00,000 روپے ہے۔ صرف چار دنوں میں چاندی کی قیمت 1,25,000 روپے کم ہونا نئے سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

 

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ یہ گراوٹ عارضی ہے اور سونے و چاندی کی قیمتیں دوبارہ اوپر جائیں گی۔ اس لیے شادیوں اور دیگر خوشی کے مواقع کے لیے زیورات خریدنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع کہا جا سکتا ہے۔

 

شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے پیش نظر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے لوگ متفکر تھے اور قیمتوں میں کمی ان کیلئے راحت کا باعث محسوس ہوتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button