نیشنل

کرناٹک کے سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ میں کانگریس کارکن ہلاک ؛ بلاری میں شدید کشیدگی

بنگلورو _ کرناٹک کے سابق وزیر اور گنگاوتی کے رکن اسمبلی گالی جناردھن ریڈی، پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات بلاری کے ہوامباوی علاقے میں اُن کی رہائش گاہ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کی گئی۔ تاہم فائرنگ کے باوجود گالی جناردھن ریڈی محفوظ رہے۔

 

اطلاعات کے مطابق اس فائرنگ میں بلاری شہر کے ایم ایل اے بھرتھ ریڈی کے قریبی ساتھی ستیش ریڈی ملوث بتایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہارشی والمیکی کے مجسمے کی تنصیب کے موقع پر فلیکسی بورڈ کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازعہ دونوں گروہوں کے درمیان تصادم میں بدل گیا۔

 

اسی دوران ستیش ریڈی نے ایک گن مین سے اسلحہ چھین کر دو راؤنڈ فائر کئے۔ جواب میں جناردھن ریڈی کے حامیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں کانگریس کارکن راج شیکھر ہلاک ہوگئے، جبکہ ستیش ریڈی کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

اس واقعہ کے بعد بلاری شہر میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button