گیمنگ ویڈیوز کو بھارت-پاکستان کے فوٹیج کے طور پر پھیلایا جا رہا ہے۔حکومت ہند

نئی دہلی ۔ حکومت ہند نے کہا ہے کہ لڑائی کی طرز پر بنائے گئے کئی گیمنگ ویڈیوز کو بھارت-پاکستان کے حالیہ ٹکراؤ کی حقیقی فوٹیج کے طور پر غلط طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے۔ سرکار نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کی پوسٹ پر دھیان نہ دیں۔
پریس انفارمیشن بیورو کی Fact Check Unit نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لڑائی والے گیمنگ فوٹیج کی بھرمار ہے، جس میں ویڈیو گیمز کے مناظر کو اِس طرح دکھایا جارہا ہے کہ جیسے یہ اصل لڑائی کی تصویریں ہوں۔
اس کے علاوہ، وزیر دفاع کے دفتر کے نام پر واٹس ایپ پر ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے، جس میں بھارت-پاکستان صورتحال کے تناظر میں سول تیاری سے متعلق ہدایات دینے کی بات کہی گئی ہے۔ یہ پیغام بھی فرضی ہے کیونکہ سرکار نے اِس طرح کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔
سامعین جیسا کہ پاکستان، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پھیلانے کا سہارا لے رہا ہے تو یہ بات ضروری ہے کہ ہر طرح کی جانکاری اور معلومات کی پوری طرح تصدیق کی جائے۔
اگر آپ تک کسی بھی طرح کا مشکوک مواد یا جانکاری پہنچتی ہے خاص طور پر بھارتی مسلح افواج یا موجودہ صورتحال سے متعلق کوئی معلومات سامنے آتی ہے تو آپ اس کی اطلاع PIB Fact Check کو ضرور دیں۔
آپ اسے واٹس ایپ نمبر: آٹھ سات نو نو – سات ایک ایک – دو پانچ نو اور ای میل آئی ڈی factcheck@pib.gov.in پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔