نیشنل

اجمیر میں 100 سے زائد طالبات کی اجتماعی عصمت ریزی۔ ملزمین کو عمر قید کی سزا

نئی دہلی: راجستھان کے اجمیر میں برہنہ تصاویر حاصل کرکے ان تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 100 سے زائد طالبات کی اجتماعی عصمت ریزی کے تین دہائیوں قدیم معاملہ میں آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ یہ شرمناک واقعہ سال 1992 میں پیش آیا جب اجمیر کی ایک گینگ نے اسکول و کالجس میں زیر تعلیم طالبات کے ساتھ الگ الگ اوقات میں اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی۔

 

اس تعلق سے آج اجمیر کی خصوصی عدالت نے تمام 6 ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ملزمین کو فی کس پانچ لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے نفیس چشتی، نسیم عرف ٹارجن، سلیم چشتی، اقبال بھاٹی، سہیل غنی اور سید ضمیر حسین کو قصوروار قراردیتے ہوئے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ملزمین نے تقریباً 250 طالبات کی برہنہ تصویریں حاصل کیں تھی اور پھر انھیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 100 سے زائد طالبات کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی تھی۔

 

عصمت ریزی کے بعد بعض طالبات کی تصویریں وائرل ہو گئی تھیں اور شرمندگی کی وجہ سے 6 طالبات نے خودکشی جیسا انتہائی اقدام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button