نیشنل

غوثیہ کی کم قد والے نوجوان ششی سے لو میاریج۔ خاندان کی مخالفت پر پہنچ گئے پولیس اسٹیشن

حیدرآباد۔ ریاست آندھراپردیش کے مچھلی پٹنم میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ثابت کر دیا کہ سچی محبت نہ ذات دیکھتی ہے نہ حالات اور نہ ہی کسی جسمانی فرق کو اہمیت دیتی ہے۔

 

غوثیہ اور ویمولا ششی کی محبت کی کہانی نویں جماعت سے شروع ہوئی۔ وقت کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط ہوتا گیا لیکن جب بات شادی تک پہنچی تو لڑکی کے خاندان نے اس رشتے کی سخت مخالفت کی خاص طور پر اس وجہ سے کہ نوجوان ششی جسمانی طور پر کم قد ہے۔

 

خاندانی دباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود راجم پیٹ کی غوثیہ نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی محبت کا ساتھ دیتے ہوئے آخرکار ششی سے شادی کرلی۔ اس قدم نے یہ پیغام دیا کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔

 

اپنی حفاظت کے پیش نظر اس جوڑے نے پولیس سے رجوع کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کو طلب کیا اور ان کی کؤنسلنگ فراہم کی تاکہ حالات کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button