نیشنل

دہلی کے ایک پارک میں دن دہاڑے لڑکی کا گینگ ریپ

نئی دہلی: کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کی وجہہ سے پورا ملک برہم ہے اور مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران دہلی میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق اس پر ظلم کرنے والے اس کے دوست تھے جنہوں نے دن دہاڑے یہ شرمناک حرکت کی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔ متاثرہ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

چانکیہ پوری کو دارالحکومت دہلی کے بڑےعلاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اسی بدھ جینتی پارک میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گینگ ریپ کرنے والے ملزموں میں سے ایک لڑکی کا دوست ہے جبکہ دوسرا اس کے دوست کا دوست بتایا گیا ہے۔ دونوں ملزمین نے مشہور بدھ جینتی پارک میں دن دہاڑے لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی۔ یہ پارک دہلی میں کافی مشہور ہے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی دہلی کے مضافات میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ گزشتہ منگل کو وہ چانکیہ پوری کے بدھ جینتی پارک میں ایک دوست سے ملنے آئی تھی۔ اسی دوران اس کے دوست نے اپنے ایک دوست کو فون کیا۔ لڑکی نے اپنے دوست اور اس کے دوست پر الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے کہ دونوں نے پہلے اسے دھمکیاں دیں اور پھر پارک میں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

 

واضح رہے کہ سال 2003 میں اسی پارک میں ایک طالبہ کو 4 افراد نے اجتماعی عصمت ریز ی کا شکار بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button