نیشنل

بڑے جھولے cross wheel سے گر کر لڑکی ہلاک ساتھی زخمی۔ آندھراپردیش میں دلخراش حادثہ

حیدرآباد ۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں اونچے جھولے سے گر کر ایک لڑکی کی موت ہو گئی جبکہ اس کی ساتھی زخمی بتائی گئی ہے۔یہ واقعہ کل اتوار کو ضلع تروپتی کے تر چنور روڈ پر واقع شلپا رامم میں پیش آیا۔

 

تفریح کے لیے یہاں آئی ہوئی دو لڑکیاں بڑے جھولے یعنی کراس وہیل میں جھولنے‌کا مزہ لینے کیلیے کیبن میں سوار ہوئیں، جھولا تیزی کے ساتھ جھول رہا تھا کہ دوران اچانک 20 فٹ کی بلندی پر جاتے ہی جھولے کا کیبن ٹوٹ کر نیچے گر پڑا جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہو گئی تھیں، انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں 25 سالہ لوکیشوری کی موت ہو گئی جبکہ اس کے ساتھی گوتمی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔

 

ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ اس کیبن میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور دو افراد کے بیٹھنے سے یہ حادثہ پیش آیا، پولیس نے اس معاملے میں وہاں کے ذمہ دار پربھا کر کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button