نیشنل

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر زبردست اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر زبردست اضافہ

نئی دہلی: چار دن مسلسل سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی پر عوام نے راحت کی سانس لی تھی اور یہ سمجھا جارہا تھا کہ اب قیمتوں میں کمی ہوتے رہے گی لیکن توقعات کے برعکس سونا اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

کل صبح تک جو قیمتیں کم تھیں وہ دوپہر کے بعد تیزی سے بڑھنے لگیں۔ چہارشنبہ کے روز ان دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا۔ آئندہ دس دنوں میں شادیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور ایسے وقت میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وجہ سے خریداروں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہو گیا ہے کہ خریداری کا صحیح وقت کون سا ہے۔

 

چہارشنبہ کی صبح 10 بجے 24 کیرٹ سونے کی قیمت 10 گرام کے لیے اچانک 6,600 روپے بڑھ کر 1,60,530 روپے تک پہنچ گئی۔ 22 کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت 6,050 روپے اضافے کے ساتھ 1,47,150 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 18 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور 10 گرام کی قیمت 4,950 روپے بڑھ کر 1,20,400 روپے تک جا پہنچی۔

 

چار دن مسلسل کمی کے بعد چاندی کی قیمت بھی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ کل ایک کلو چاندی کی قیمت میں 20,000 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور آج مزید 20,000 روپے بڑھ کر قیمت 3,20,000 روپے تک پہنچ گئی۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں پر جی ایس ٹی الگ سے لاگو ہوگا۔

 

مجموعی طور پر شادیوں کے سیزن سے پہلے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ شدید اتار چڑھاؤ خریداروں کو الجھن میں ڈال رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی نے عوام کو راحت کا پیغام دیا تھا لیکن دوبارہ قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے خاص طور پر وہ

 

افراد پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں جن کے گھروں میں شادی بیاہ کی تقاریب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button