نیشنل
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

حیدرآباد ۔ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔منگل کے روز حیدرآباد میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 1,23,850 روپے تک پہنچ گئی۔ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,11,500 روپے ہے۔
چاندی کی فی کلو قیمت 1,54,350 روپے ہو گئی ہے۔پیر کے روز حیدرآباد کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,23,460 روپے تھی جو منگل کو مزید 390 روپے بڑھ گئی۔ چاندی کی فی کلو قیمت 1,54,200 روپے تھی جو اب مزید 150کے اضافے کے بعد 1,54,350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکہ میں شٹ ڈاؤن کے جاری رہنے اور اس سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کی شرحوں میں مزید کمی کے امکانات کے باعث سرمایہ کار اپنے فنڈس کو سونے اور چاندی کی جانب منتقل کر رہے ہیں جو اس کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔