نیشنل

سونے کی قیمت میں پھر ایک بار زبردست اضافہ

نئی دہلی:  عالمی سطح پر سونے کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کے سبب سرمایہ کار سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی خریداری کی طرف رجوع ہو رہے ہیں۔ عالمی رجحانات کے اثرات کے باعث ملک میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 

ملک کے دارلحکومت دہلی میں محض ایک دن میں 10 گرام خالص سونے کی قیمت 1650 روپے کے اضافے کے ساتھ 98,100 روپے تک پہنچ گئی 99.5 فیصد خالص سونا بھی اتنا ہی مہنگا ہو کر 97,650 روپے فی 10 گرام ہو چکا ہے۔

 

ادھر شام 4:30 بجے کے وقت حیدرآباد کے صرافہ بازار میں 10 گرام سونا 97,700 روپے فی گرام فروخت ہوا۔ ساتھ ہی چاندی کی قیمت میں بھی زبردست اچھال دیکھا گیا  فی کلو قیمت میں ایک دن میں 1,900 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت  99,400 روپے تک جا پہنچی جبکہ منگل کو یہی چاندی 97,500 روپے فی کلو تھی۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے تجارتی محاذ آرائی جاری ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے پر ٹیرف لگا رہے ہیں اور برآمدات پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ جب تک یہ غیر یقینی صورت حال برقرار ہے گی سونے کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button