نیشنل

سونے کی اسمگلنگ فلم اداکارہ کو ایک سال قید کی سزا

نئی دہلی ۔‌کنڑا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ رنیا راؤ کو غیر قانونی طور پر سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا معاملہ سنسنی خیز موڑ اختیار کر چکا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق، اس کیس میں انہیں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ سزا فارن ایکسچینج اینڈ اسمگلنگ ایکٹیویٹیز کی روک تھام کے بورڈ کی جانب سے سنائی گئی ہے۔ رنیا راؤ کے ساتھ دو دیگر ملزمین ترن کنڈارو راجو اور ساہل کو بھی یہی سزا سنائی گئی ہے۔

 

 

حکام کے مطابق، غیر قانونی اسمگلنگ سے متعلق مضبوط ثبوت موجود ہیں اسی وجہ سے سزا کے دوران ان تینوں کو ضمانت حاصل کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا۔ بتایا گیا کہ اس کیس میں ہر تین ماہ میں ایک بار سماعت کی جائے گی، اور تمام ملزمین کو ایک سال تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button