نیشنل

ہندوستان میں لاک ڈاؤن پر حکومت کا اہم بیان

ایران جنگ کے تناظر میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے خدشات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر مرکزی حکومت نے واضح اور سخت موقف اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے ان افواہوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی بات حقیقت پر مبنی نہیں۔

 

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ حکومت کے زیر غور ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور عوام کو گھبرانے یا پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبریں عوام میں بلاوجہ خوف اور بے چینی پیدا کرتی ہیں۔

 

مرکزی وزیر کے مطابق حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ موجودہ عالمی حالات کے باوجود ملک میں ایندھن اور ضروری اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے، اس لیے عوام کو افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے سرکاری معلومات پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button