نیشنل

مرکزی ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ پر حکومت کا بیان

نئی دہلی: مرکزی مملکتی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں انکشاف کیا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

 

انہوں نے یہ بات لوک سبھا کے متعدد ارکان کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ مرکزی حکومت گزشتہ چند دنوں میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 62 سال کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فی الحال مرکزی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button