نیشنل

انگریزی الفاظ کا غلط تلفظ پڑھانے والا سرکاری اسکول کا ٹیچر معطل

چھتیس گڑھ کے ضلع بلرامپور میں ایک اسکول ٹیچر کی جانب سے انگریزی الفاظ کا غلط تلفظ سکھانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں استاد بچوں کو Nose، Ear اور Eye کے تلفظ سکھا رہے تھے، مگر وہ انہیں بالترتیب Noge، Eare اور Iey پڑھا رہے تھے۔ بچے بھی اسی غلط تلفظ کو دہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ویڈیو سامنے آتے ہی عوام میں شدید غصہ بھڑک اٹھا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر بنیادی سطح پر ہی بچوں کو غلط تعلیم دی جائے گی تو ان کی پوری تعلیمی بنیاد متاثر ہوگی۔

 

سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچنے کے بعد محکمۂ تعلیم فوراً حرکت میں آیا۔ حکام نے معاملے کی جانچ کی، استاد کو نوٹس جاری کیا اور پھر اسے فوری طور پر معطل کردیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم سے کسی بھی قسم کی غلطی ناقابل قبول ہے۔

 

مقامی لوگوں نے بھی استاد کے رویّہ کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ کچھ کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے اساتذہ کو باقاعدہ تربیتی پروگراموں کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو صحیح اور معیاری تعلیم دی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button