پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کا بڑا بیان

نئی دہلی:مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم مرکزی حکومت نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہ فی الحال ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
پٹرولیم ڈپارٹمنٹ کی جوائنٹ سیکریٹری سجاتا شرما نے انکشاف کیا کہ ملک کے پاس دو ماہ کے لیے تیل اور قدرتی گیس کے اتنے ذخائر ہیں جو جنگ کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ کو برداشت کر سکتے ہیں۔ اگرچہ خام تیل کی قیمت جو دو ماہ قبل 70 ڈالر فی بیرل تھی آج 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے
حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مناسب احتیاط برت رہی ہے کہ اس کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھریلو استعمال کے لیے استعمال ہونے والی کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی صرف کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ریفائنریز پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں اورایندھن کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔



