شادی کی پہلی رات دلہے نے کیا انوکھا مطالبہ۔ دلہن حیرت زدہ

حیدرآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی پہلی ہی رات دولہا نے اپنی نئی نویلی دلہن سے حاملہ ہونے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا جس پر دلہن شدید برہم ہوگئی اور دونوں خاندانوں کے درمیان شدید جھگڑا شروع ہو گیا۔
واقعہ کے مطابق 12 جولائی کو ایک شخص کی شادی ایک خاتون سے ہوئی۔ شادی کے بعد دلہن پہلی مرتبہ سسرال پہنچی، گرمی اور شادی کی تھکن کے باعث وہ کچھ کمزور اور بےچین محسوس کر رہی تھی اور اُس نے سر چکرانے کی شکایت کی۔
دلہن کے رویے سے دولہا کو شک ہوا اور اس نے یہ بات اپنے دوستوں سے شیئر کی۔ دوستوں نے مذاق میں کہا کہ یہ حمل کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ سن کر دولہا مزید پریشان ہو گیا اور قریبی میڈیکل اسٹور سے حمل کی جانچ کے لیے کٹ خرید لایا۔ بعد ازاں اُس نے اپنی بیوی سے جانچ کرنے کو کہا۔
دلہن نے اس بات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور فوری طور پر اپنے والدین کو فون کر کے تمام واقعہ سے آگاہ کیا۔ دلہن کے رشتہ دار فوری طور پر سسرال پہنچے، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں تقریباً دو گھنٹے تک شدید جھگڑا ہوا۔
بالآخر گاؤں کے بزرگوں نے مداخلت کی معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا۔ دولہا نے سب کے سامنے اپنے رویے پر معذرت کی اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اس طرح کا برتاؤ نہیں دہرائے گا۔ اس طرح سے یہ معاملہ وقتی طور پر رفع دفع ہو گیا۔