نیشنل

یو پی آئی لین دین پر جی ایس ٹی!حکومت کا بیان

یو پی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی افواہیں بے بنیاد، وزارتِ فینانس کی وضاحت

نئی دہلی ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت 2,000 روپے سے زیادہ کے یو پی آئی (UPI) ٹرانزیکشن پر جی ایس ٹی (GST) عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم مرکزی حکومت نے ان تمام خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح طور پر انہیں "غلط گمراہ کن اور بے بنیاد” قرار دیا ہے۔

 

وزارتِ فینانس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سامنے یو پی آئی لین دین پر جی ایس ٹی عائد کرنے سے متعلق کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

 

مزید وضاحت کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ یو پی آئی ایک ایسا نظام ہے جو ڈیجیٹل لین دین کو آسان اور مفت بناتا ہے، اور اس وقت یو پی آئی پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) بھی لاگو نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے مرچنٹ یا صارفین پر کسی قسم کا اضافی چارج نہیں لیا جاتا۔

 

یہ وضاحت اس لیے ضروری تھی کیونکہ افواہوں کے باعث عوام میں بے چینی پائی جا رہی تھی کہ حکومت یو پی آئی جیسے سہل اور مفت نظام پر بھی ٹیکس عائد کر سکتی ہے جو کہ عام آدمی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہوتا لیکن اب حکومت کی تردید سے واضح ہو گیا ہے

 

کہ فی الحال ایسا کوئی اقدام زیر غور نہیں ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button