نیشنل

گجرات کے بھاونگر میں مدرسہ دارالعلوم کے کمپاؤنڈ سے قبضہ ہٹانے کی کارروائی

گجرات کے بھاونگر شہر میں اتوار کی صبح اکواڑا کے قریب دارالعلوم مدرسہ کی جگہ پر قبضہ ہٹانے کی کارروائی شروع ہوئی۔ پولیس کی سخت سیکیورٹی کے درمیان میونسپل کارپوریشن کے افسران، ملازمین اور مختلف محکموں کی ٹیمیں علی الصبح ہی موقع پر پہنچ گئیں۔

 

میونسپل کمشنر آر کے مینا کے مطابق ٹی پی روڈ کے راستے میں آنے والے حصے کو ہٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھاونگر کے اکواڑا علاقے میں دارالعلوم کی رہائشی عمارت، ہاسٹل اور دیوار کا کچھ حصہ سڑک کی توسیع میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ ٹرسٹ کے ارکان کو پہلے ہی اس بارے میں مطلع کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی مکمل انتظامات اور قانون و امن کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔

 

حکام کے مطابق حکومت نے پہلے منظور شدہ 30 میٹر ٹی پی روڈ کو کم کرکے 24 میٹر کر دیا ہے تاکہ عمارت کو زیادہ نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی مذہبی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا جا رہا، بلکہ صرف رہائشی عمارت کے ایک چھوٹے حصے کو منہدم کیا جا رہا ہے۔

 

دارالعلوم مدرسہ، بھاونگر کے اکواڑا علاقے میں واقع ہے، جہاں کمپاؤنڈ کے اندر موجود 6 فلیٹس، ہاسٹل کے 7 تا 8 کمروں اور دیگر رہائشی یونٹس کو ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔ اندازاً 1500 مربع میٹر کے قبضہ کو ہٹایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button