انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی خرابی صحت ” سکندر ” کی شوٹنگ میں رکاوٹ بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

 

لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے بھائی جان سوپر اسٹار سلمان خان کی اچانک خرابی صحت کی وجہ ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس بات کا احساس جب ہوا تب سلمان خان ممبئی میں منعقدہ ایک چلڈرنس ایونیٹ ” بچے بولے موریہ ایونیٹ” میں شرکت کے لئے پہنچے اس ایونٹ کو مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندرفڈنویس کی بیوی امروتا فڑنویس نے آرگنائز کیا تھا

 

اس ایونیٹ کے دوران لوگوں نے دیکھا صوفہ پر بیٹھے سلمان خان اپنے سیدھے بازو پسلیوں پر ہاتھ لگا کر بڑی تکلیف محسوس کرتے ہوئے اُٹھ بیٹھ رہے ہیں ان کی اس تکلیف کا اثر صاف طور پر ان کے چہرے پر دکھائی دے رہا تھا۔ سلمان خان کو اپنی آن اسکرین ھی مین یا باڈی بلڈر کی شبیہ میں دکھائی دیتے ہیں

 

لیکن انہیں اس موقع پر صوفہ سے اُٹھ کر کھڑے رہنے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔ سلمان خان جو اپنی عمر کے 58سال میں چل رہے ہیں کافی فٹ انسان ہیں جو لوگ سلمان خان کی خرابی صحت کی حقیقی وجہ نہیں جانتے اُن لوگوں نے یہ تک کہہ دیا کہ سلمان خان کی اب عمر ہوگئی ہے، لے لیجنڈ از گیٹنگ اولڈ ". دراصل سلمان اس ایونیٹ میں اس لئے شریک تھے کیونکہ انہوں نے کمٹمنٹ کردی تھی یہاں ہم سلمان سلمان کے مداحوں کو اس بات کی حقیقت بتاتے چلیں سلمان خان ان دنوں ڈائریکٹر اے آر مرگاداس کی فلم ” سکندر ” کی شوٹنگ کررہے ہیں

 

جہاں ایک ایکشن سیکوینس کے دوران ان کے پسلیوں پر زبردست چوٹ لگی ۔جس کی وجہ بتایا جاتا ہے فی الحال سکندر کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ایسے میں کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے یہی نہیں بگ باس 18 جس کا پریمیر اکٹوبر میں ہونے کو ہے سلمان خان کی اس سیزن میں میزبانی بھی غیر یقینی دکھائی دیتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button